کورونا کو دوسرے ممالک برآمد کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ پر امریکی میڈیا کی تنقید

2020-06-23 11:43:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اٹھارہ جون کو " امریکہ کورونا وائرس کو  کیوں برآمد کر رہا ہے " کے عنوان سے ایک اداریہ شایع کیا جس میں نشاندہی کی کہ دنیا میں سب سے زیادہ مصدقہ کیسز کے حامل ملک کی حیثیت سے اب  امریکہ وبا کو دوسرے ممالک  میں پھیلانے کا باعث بن رہا ہے۔

اداریہ میں کہا گیا ہے کہ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ امریکہ  ہزاروں تارکین وطن کو نستباً غریب ممالک میں واپس بھیج کر جان بوجھ کر وبا کو دوسرے ممالک میں برآمد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

گوئٹے مالا کی حکومت نے اپریل کے اواخر میں کہا کہ ملک میں تقریباً بیس فیصد مصدقہ کیسز کا تعلق امریکہ سے نکالے گئے افراد سے ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق مارچ میں امریکہ نے 18811 افراد کو ملک سے باہر نکالا،جب کہ اپریل میں یہ تعداد 9832  اور مئی میں 7411  رہی۔

نیو یارک ٹائمز نے ننقید کی ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کے اعلی سطحی پالیسی مشیر اسٹیفن ملر خود پر تنقید اور اختلاف رائے  کو نظر انداز کرتے آ رہے ہیں۔لیکن کووڈ-۱۹ کی وبا کے دوران بڑے پیمانے پر تارکین وطن کو باہر نکالنا  نہ صرف ظلم ہے ،بلکہ دوسرے ممالک کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔اس عمل سے پوری دنیا میں صحت عامہ کے بحراں میں مزید اضافہ ہوگا۔


شیئر

Related stories