کووڈ-۱۹ کا وائرس ممکنہ طور پر گذشتہ سال دسمبر میں شمالی اٹلی میں پھیلنا شروع ہوگیا تھا ،عالمی ادارہ صحت کے ماہر

2020-06-23 12:07:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گذشتہ سال دسمبر میں شمالی اٹلی کے شہر کے  گندے پانی کے نمونوں میں کورونا وائرس کے آر این اے  ٹکڑوں کو دریافت کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مقامی وقت کے مطابق، بائیس تاریخ کو عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیکل ریان نے کہا کہ یہ ایک اہم دریافت ہے جس پرمزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ ممکن ہے کہ کووڈ-۱۹ کا  وائرس گذشتہ سال دسمبر میں شمالی اٹلی میں پھیلنا شروع ہوگیا تھا ، تاہم اس وقت کسی کو پتہ نہیں تھا۔ سوال یہ ہے کہ امپورٹڈ کیسز سے قبل مقامی ماحول میں وائرس کا کتنا وجود تھا ، اور اس نے معاشرے میں وبا پھیلانے میں کتنا کردار ادا کیا ہے۔


شیئر

Related stories