نسل پرستی کووڈ۔۱۹ سے زیادہ افریقی نژاد امریکییوں کی ہلاکت کا باعث بنی ،امریکی ماہر متعدی امراض فاوچی
2020-06-24 11:29:19
تیئیس جون کو امریکی ماہر متعدی امراض انتونی فاوچی نے پارلیمنٹ میں کووڈ-۱۹ سے نمٹنے میں حکومت کے اقدامات سے متعلق سماعت کے دوران نشاندہی کی کہ نسل پرستی کووڈ-۱۹ سے زیادہ افریقی نژاد امریکیوں کی ہلاکت کا ایک عنصر ہے۔
ڈاکٹر فاوچی نے کہا کہ افریقی نژاد امریکیوں کی کمیونٹی ایک لمبے عرصے سے نسل پرستی کا شکار رہی ہے اورمیں کیسے یقین کرسکتاہوں کہ اس کا ان کی معیشت سمیت زندگی کے دوسرے پہلوؤں پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔
حالیہ کی گئی کچھ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کووڈ-۱۹ سے ہلاک ہونے والے افریقی نژاد امریکیوں کا تناسب دوسری نسلوں سے زیادہ ہے۔
ڈاکٹر فاوچی نے کہا کہ امریکہ کے کچھ علاقوں میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز میں تیزی سے اضافہ پریشان کن ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دو ہفتے بہت اہم ہونگے۔