عالمی تجارت میں دوسری سہ ماہی میں تقریباً اٹھارہ اعشاریہ پانچ فیصد کی کمی متوقع ہے ،عالمی ادارہ تجارت

2020-06-24 11:37:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق، تیئیس تاریخ کو ڈبلیو ٹی او کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین تجارتی پیشگوئی میں بتایاگیا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں عالمی سطح پر اشیا کی تجارت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تین فیصد کی کمی ہوئی ہے اور دوسری سہ ماہی میں تقریباً اٹھارہ اعشاریہ پانچ فیصد کی کمی متوقع ہے۔ عالمی ادارہ تجارت  نے نشاندہی کی کہ وبا کے پھیلاو نے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے ، عالمی تجارت میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم حکومتوں کے تیز ردعمل سے تجارتی کمی کو دور کرنے میں مدد ملی ہے، اپریل میں متوقع بدترین صورتحال کا امکان نہیں ہے۔ اگر اگلی سہ ماہیوں میں تجارتی نمو دو اعشاریہ پانچ فیصد برقرار رہتی ہے ، تو  سالانہ تجارت میں تیرہ فیصد کمی کی امید کی جاسکتی ہے ۔ عالمی ادرہ تجارت نے خبردار کیا کہ اگلے دو سالوں میں عالمی معیشت کے امکانات انتہائی غیر یقینی ہیں۔ اگر دو ہزار اکیس میں غیر موزوں پیشرفتیں ہوتی ہیں ، تو تجارتی اضافہ پہلے کی گئی پیش گوئی سے کم ہوسکتاہے ۔


شیئر

Related stories