کثیر الجہتی نظام اور عالمی پائیدار ترقی کے حصول کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کےدن کا پیغام
اس سال اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کرنے کی 75 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ، اور چین چارٹر پر دستخط کرنے والا پہلا ملک ہے۔چوبیس تاریخ کو اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے آن لائن موضوعاتی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ اقوام متحدہ ، ڈبلیو ٹی او اور او ای سی ڈی سمیت بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں ، مختلف ممالک کے سیاست دانوں ، سابق رہنماؤٖں اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں نے اس فورم میں شرکت کی اور " کثیرالجہتی کو برقرار رکھیں اور عالمی پائیدار ترقی کے حصول کے لئے مل کر کام کریں" کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا ۔ پچھلے 75 سالوں کے دوران ، اقوام متحدہ دنیا میں کثیرالجہتی نظام کو یقینی بنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم بنا ہوا ہے ، اور یہ ادارہ دنیا کو درپیش مختلف مسائل کو حل کرنے کے لئے پوری کوشش کر تا ہے ۔ تاہم ، اس وقت یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کا رجحان بڑھ رہا ہے اور اس سے عالمی کثیرالجہتی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤنے عالمی چیلنجوں کو اور زیادہ سنگین بنا دیا ہے ۔ اس تناظر میں عالمی برادری کو تیزی سے یکجہتی اور تعاون کی اہمیت کو سمجھنا چاہیئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی غورطلب ہے کہ کثیر الجہتی نظام کافروغ کیسے یقینی بنایاجائے تاکہ ہر ایک اس سے فائدہ اٹھا سکے۔