امریکہ تین ارب دس کروڑ امریکی ڈالر کی یورپی مصنوعات پر نئے محصولات عائد کرے گا
امریکی حکومت اپنی منصوبہ بندی کے مطابق برطانیہ ، اسپین ، جرمنی اور فرانس سے درآمد ہونے والی تین ارب دس کروڑ امریکی ڈالر کی مصنوعات پر نئے محصولات عائد کرنے کے لئے تیار ہے ۔ امریکی تجارتی دفتر کی تیئیس تاریخ کو جاری ایک رپورٹ کے مطابق جن اشیا پر محصولات عائد کئے جائیں گے ان میں ہوائی جہاز سے لے کر دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ پچھلے سال اکتوبر میں عالمی تجارتی تنظیم نے امریکہ کو یورپی یونین کی تقریباً سات ارب پچاس کروڑ امریکی ڈالر کی مصنوعات پر محصولات لگانے کی اجازت دی تھی ، جن میں ہوائی جہاز کے پرزوں سمیت یورپی سامان آسائش وغیرہ شامل ہیں ۔ دوسری طرف ڈبلیو ٹی او سے توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ یوروپی یونین کو جوابی کاروائی کرنےکی اجازت بھی دے گا ۔ یورپی یونین کے تجارتی مشیر فیل ہوگن نے جون میں یورپی ممالک کے وزارئے تجارت سے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ چند ہفتوں میں تجارتی مذاکرات میں شرکت نہیں کر رہا، اگر ایسی صورتحال جاری رہے گی تو یورپی یونین کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور انتخاب نہیں رہتا کہ وہ بھی امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کرے۔