جنوری سے اپریل تک بین الاقوامی سیاحتی شعبے کی آمدنی میں ایک کھرب پچانوے ارب امریکی ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، عالمی سیاحتی تنظیم
عالمی سیاحتی تنظیم کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے اپریل تک بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں اوسط طور پر 44٪ کی کمی واقع ہوئی ہے ، اور سیاحتی شعبے کی آمدنی میں تقریباً ایک کھرب پچانوے ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
عالمی سیاحتی تنظیم کے "ورلڈ ٹورزم بیرومیٹر" سے پتہ چلتا ہے کہ ایشیا اور پیسیفک کے خطے میں سب سے پہلے وبا پھیل گئی تھی ، اور اس سال کے پہلے چار مہینوں میں بھی یہ علاقےسب سے زیادہ متاثر ہوئے ، یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 51٪ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس وقت ، دنیا میں بیشتر مقامات پر سفری پابندیاں ختم نہیں کی گئیں ، اور سیاحتی صنعت اب بھی ایک ایسی صنعت ہے جو اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔
عالمی سیاحتی تنظیم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سیاحتی صنعت کو ذمہ دارانہ انداز سے دوبارہ شروع کرنا فوری ترجیح ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، مختلف ممالک کی حکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کو سیاحت جو لاکھوں افراد کی زندگی اور معاشی بحالی کا ایک اہم ستون ہے ، کی حمایت کے لئے ایک ٹھوس عزم کرنا چاہئے۔