پومپیو مذہب کے لبادے میں لپٹا منافق سیاستدان ہے، امریکی ماہر
امریکہ میں کووڈ-19 کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد سے ، کچھ امریکی سیاستدان ، اپنے ذاتی مفادات کے لئے ، لوگوں کی زندگی اور صحت کو نظر انداز کررہے ہیں۔ ان کا واحد مقصد انتخابات میں دوبارہ کامیابی کا حصول ہے۔ اپنی اس خواہش کی اندھادھند تقلید میں وہ بار بار غلطیاں کر رہے ہیں جو وبا کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہیں۔ ایسے ہی سیاستدانوں میں سے پومپیو بھی ایک ہیں۔ وبائی مرض کے خلاف جنگ میں نہ صرف پومپیو نے اپنی کمزوری کی عکاسی کی ، بلکہ اس نے اس وبا کو پھیلاوؑ کو روکنے کی کوشش کرنے کی بجائے سارا وقت چین کے خلاف جھوٹ پھیلانے میں گزارا۔ پومپیو نے نہ صرف اپنی عوام بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کو دھوکا دیا۔
جب کہ دوسری طرف چین نے پچھلے کچھ مہینوں میں وباپر قابو پانے کے لئےزبردست قربانیاں پیش کیں اور اس کام کی بھاری قیمت ادا کی۔ تاہم ، امریکی حکومت اور سیاستدان شروع سے ہی اس وبا پر سیاست میں مصروف ہیں۔ در حقیقت ، یہ امریکی حکومت کی وبا کی شدت کو کم ظاہر کرنے کی کوشش ہی تھی جس کے نتیجے میں آج امریکہ میں سنگین نتائج برآمد ہوئے۔
امریکہ کے ایموری یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن کے مائیکرو بائیولوجسٹ ایلین بارڈ نے جنوری کے آخر میں کرسچن ٹوڈے میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واقعی تین اہم چیزوں کے لئے دعا کی ہے: پہلے ، "چینی حکومت کے لئے دعا کریں، انہوں نے لوگوں کے لئے ایک دانشمندانہ اور شواہد پر مبنی فیصلہ کیا . انہوں نے اس وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے مناسب ردعمل کا اظہار کیا " دوسرا ،" چینی طبی عملے کے لئے دعا کرنے کی کوشش کریں ، مجھے معلوم ہے کہ انہوں نے سخت جدوجہد کی "؛ تیسرا ،" چین میں عام لوگوں کے دعا کریں کیونکہ وبا اب بھی موجود ہے۔اس کے برعکس ، پومپیو عیسائیت کے لبادے میں لپٹا ہوا ایک منافق سیاستدان ہے ۔اسے مذہب میں جوڑ توڑ اور مذہب کو اپنے مقصد میں استعمال کرنے کے علاوہ مذہب سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔