کچھ پورپی ممالک میں کووڈ-19 کی وبا پھر سے سر اٹھانے لگی، عالمی ادارہ صحت

2020-06-26 15:43:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے یورپی خطے کے سربراہ ہانس کلوگ نے پچیس  تاریخ کو بتایا کہ کووڈ-19  کی وبا پھر سے کچھ یورپی ممالک میں سراٹھانے لگی ہے۔  ہانس کلوگ نے نشاندہی کی ہے کہ ابھی تک یورپ میں کووڈ-19 کے پچیس  لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور آج کل بھی روزانہ بیس ہزار  کے قریب نئے کیسز اور سات سو اموات کی اطلاع ملی ہے۔ گزشتہ ہفتے ، یورپ میں  ہفتہ وار نئے کیسوں کی کل تعداد میں بھی بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ کئی ماہ کے بعد پہلی بار دیکھا گیا ہے۔ ہانس کلوگ نے  کہا کہ

یورپی ممالک میں معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد ، کچھ یورپی ممالک میں وبا دوبارہ پھیلنے لگی ۔ پچھلے دو ہفتوں میں ، 30 ممالک میں نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جن میں سے 11 ممالک میں ، وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے انتہائی سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو  یورپی صحت کا نظام ایک بار پھر تباہی کے دہانے پر آجائے گا۔


شیئر

Related stories