چین کےمختلف علاقوں میں انسداد منشیات کے حوالے سے سرگرمیوں کا اہتمام

2020-06-26 15:49:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھبیس جون انسداد منشیات کا تینتیسواں عالمی دن ہے ۔ دو ہزار بیس کی ماہ جنوری سے مئی تک چین بھر میں امیگریشن مینجمنٹ ایجنسیوں نے منشیات سے متعلق 829 کیسز کے ذریعے 4792 کلوگرام کی  منشیات ضبط کرلیں ۔ سن دو ہزار گیارہ سے چین ، لاؤس ، میانمار اور تھائی لینڈ سمیت چار فریقوں نے مشترکہ طور پر منشیات کے 7 مجرمانہ کیسز  پر کارروائی کی اور 4585.39 کلوگرام کی  منشیات کو قبضے میں لے لیا اور نو مشکوک افراد کو گرفتار کیا ۔ اس کے نتیجے میں دریائے  میکونگ کے طاس علاقے میں منشیات کے جرائم کی شدید حوصلہ شکنی ہوئی ہے ۔دریں اثنا اسی دن چین کے مختلف علاقوں میں مختلف انداز میں انسداد منشیات کے حوالے سے مختلف اقسام کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ تاکہ لوگوں کو  منشیات کے استعمال کے ہونے والے نقصانات کےبارے میں آگاہ کیا جا سکے اور ملک میں منشیات کی روک تھام و کنٹرول کا تصور بلند  کیا جا سکے۔ ادھر چین کے صوبہ نینگ شیا میں  10.8 ٹن منشیات اور کیمیکل مصنوعات  کو تلف کر دیا گیا ۔


شیئر

Related stories