جرمنی اور فرانس کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کی مالی امداد میں اضافہ

2020-06-26 15:51:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جرمنی کے وزیر صحت یانس سپان اور فرانس کے وزیر صحت اولیویر ویراں نے پچیس تاریخ کو جینوا میں عالمی ادارہ صحت کے ہیڈ کوارٹر  کا دورہ کیا۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں جرمنی اور فرانس نے اعلان کیا کہ عالمی ادارہ صحت کی مالی مدد میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا کے خلاف عالمی تعاون میں عالمی ادارہ صحت کا رہنما کردارہے۔

جرمنی کے وزیر صحت یانس سپان  نے کہا کہ "جرمن وزارت صحت اس سال ڈبلیو ایچ او کو طبی سامان سمیت  پچاس کروڑ یورو سے زیادہ کی مالی مدد فراہم کرے گی ، جو عالمی ادارہ صحت کے لئے جرمنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی  مالی اعانت کا ریکارڈ ہے۔ یہ بھی ایک واضح اشارہ ہے کہ ہم  ڈبلیو ایچ او  کے کام میں اپنی شراکت داری کے لئے تیار ہیں۔ آج ہم ایک پیغام دینا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہمیں صحت کے عالمی امور کو حل کرنے کے لئے متحد ہونا چاہئے۔ ہمیں یقین ہے کہ کووڈ-۱۹ کی عالمی وبائی صورتحال میں ہمیں قومی سطح پر ردعمل ظاہر کرنا چاہیئے،اور  آپ کو بین الاقوامی سطح پر اپنے ارد گرد اور دنیا بھر کے شراکت داروں کے ساتھ بھی ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی۔ جب کوئی ملک بین الاقوامی امور کا تنہا جواب دیتا ہے تو اس کے حصول میں ناکام ہوجاتا ہے۔"

فرانسیسی وزیر صحت اولیویر ویراں نے کہا کہ فرانس بھی ڈبلیو ایچ او کی مالی مدد میں  اضافہ کرے گا۔ انہوں نےکووڈ-۱۹ کی وبا کے مقابلے میں ڈبلیو ایچ او کے اہم کردار کی مکمل تصدیق کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صرف ڈبلیو ایچ او ہی کووڈ-۱۹ کی عالمی وبائی بیماری کا "دنیا بھر میں جواب" فراہم کرسکتا ہے۔


شیئر

Related stories