عالمی ادارہ صحت 2021 کے اختتام تک نوول کورونا وائرس کی 2 ارب ویکسین فراہم کرے گا

2020-06-27 16:18:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھبیس جون  کو عالمی ادارہ صحت نے  "کووڈ-۱۹کے خلاف تیز رفتار کارکردگی کےحصول " نامی بین الاقوامی تعاون کے اقدام کی پیش رفت کو متعارف کروانے کے لیے ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ ڈبلیو ایچ او نے بتایا ہے کہ وہ 2021 کے وسط تک کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کو 500 ملین  ٹیسٹنگ ریجنٹس اور  ادویہ کے 245 ملین سیٹ  فراہم کرے گا جب کہ  2021 کے آخر تک عالمی سطح پر نوول کورونا وائرس کی دو ارب ویکسینز  فراہم کرےگا۔

اطلاعات کے مطابق "کووڈ-۱۹کے خلاف تیز رفتار کارکردگی کا حصول" بین الاقوامی تعاون کا منصوبہ ہے جو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس ، فرانسیسی صدر ایمانویئل  میکرون ، یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلہ وان ڈر لائن ، بل  اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی شریک بانی میلنڈا گیٹس  کی تجویز پر قائم کیا گیا ہے۔  ۔اس منصوبےکا مقصد مختلف تنظیموں ، سرکاری اور نجی شعبوں اور دیگر قوتوں کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ کووڈ-۱۹سے متعلق نئی ویکسین ، تشخیص اور علاج کے آلات کی دریافت، پیداوار اور منصفانہ تقسیم کو تیز کیا جاسکے۔


شیئر

Related stories