بھارت میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی
2020-06-28 11:10:03
بھارت کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مقامی وقت کے مطابق اٹھائیس تاریخ تک بھارت میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد 529577 تک جا پہنچی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16103 ہو چکی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق بھارت ایشیا میں کووڈ-۱۹ کے سب سے زیادہ کیسز کا حامل ملک ہے۔دارالحکومت نئی دہلی ، مہاراشٹر ، تامل ناڈو میں وبا کی سنگین ترین صورتحال سامنے آئی ہے جہاں تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد پورے بھارت کے ساٹھ فیصد سے زیادہ بنتی ہے۔
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے چھبیس جون کو ویڈیو پیغام میں عوام سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تیاری تک ماسک کا استعمال ہی حل ہے۔