یورپی یونین یکم جولائی سے مشروط طور پر اپنی بیرونی سرحدیں کھول دے گی
2020-06-28 11:12:07
فرانسیی میڈیا نے سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ یورپی یونین نے ستائیس تاریخ کو یکم جولائی سے اپنی بیرونی سرحدوں کو کچھ ممالک اور علاقوں کے لیے دوبارہ کھولنے کی تصدیق کی ہے، تاہم ان ممالک کی فہرست کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔
وبا کی وجہ سے یورپی یونین کی سفری پابندی سے امریکہ بہت متاثر ہوگا۔ یورپی یونین نے ستائیس تاریخ کو پندرہ ممالک پر مشتمل یہ فہرست طے کی ہے، جس میں امریکہ شامل نہیں ہے۔
یاد رہے کہ وبا کی وجہ سے یورپی یونین نے 17 مارچ سے یورپی یونین اور شینگن کے علاقے کی جانب اپنی بیرونی سرحدیں بند کیں ہیں۔