امریکہ میں "ہانگ کانگ خود مختاری ایکٹ" کی منظور ی بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔پاکستانی مبصر

2020-06-28 15:54:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں امریکی سینیٹ  کی جانب سے منظور کیے جانے والے  نام نہاد "ہانگ کانگ خودمختاری ایکٹ" کی منظوری کے حوالے سے ، پاکستان کے سینئر سیاسی مبصر فیاض کیانی نے ستائیس جون کو دیئے جانے والے اپنے  انٹرویو میں کہا  کہ امریکہ نےایسی کاروائیوں سے چین اور ہانگ کانگ کے شہریوں کے حقوق پامال کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔ یہ عمل بین الاقوامی کنونشنز اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عالمی پلیٹ فارم پر بھی زیادہ تر ممالک امریکہ کا ساتھ نہیں دیں گے بلکہ وہ بین الاقوامی قوانین کا پاس رکھیں گے۔ ہانگ کانگ کی صورتِ حال کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے یہ  قانون ناگزیر ہے اور اس کے اطلاق میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔


شیئر

Related stories