امریکی حکام کی جانب سے وبا لوٹنے کے بارے میں سخت انتباہ جاری
مختلف ریاستوں میں پابندیوں کو یکے بعد دیگرے اٹھانے اور پیداوار اور کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کے بعد ، کووڈ-۱۹ کی وبا میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔اس صورتحال کے تناظر میں میں کئی امریکی سرکاری عہدیداروں نے شدید انتباہ جاری کیا ہے۔
اٹھائیس تاریخ کو امریکی سکریٹری برائے صحت اور انسانی خدمات الیکس آزا نے متنبہ کیا کہ اس وبا کو قابو کرنے کے لئے امریکہ کے پاس مواقع تیزی سے کم ہو رہے ہیں ، ہمیں لازمی طور پر کارروائی کرنی چاہیئے ، ہر ایک کو ذمہ دارانہ اقدام اٹھانے چاہییں، اور ہمیں معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ ایسے ماحول میں جہاں معاشرتی فاصلہ برقرار نہیں رکھا جاسکتا ، ہمیں ماسک پہننے کی ضرورت ہے ، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں وبائی صورت حال شدید ہے۔
نیو یارک اسٹیٹ کے گورنر کومو نے کہا کہ اگر ان ریاستوں میں نئے تصدیق کیسز بڑھتے چلے جاتے ہیں تو ہمیں ایک خوفناک قومی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنا معیشت کی مدد کرنا ہے ، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، جب بھی وبائیں بڑھتی ہیں ، اسٹاک مارکیٹ گرتی ہے۔ اگر ان ریاستوں میں کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو یہ وبا پورے ملک میں پھیل جائے گی۔ یہ ایک وائرس ہے ، جو سیاست کا جواب نہیں دیتا ہے۔ آپ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے ذریعے اسے ختم نہیں کرسکتے ہیں ، آپ کو اس سے مثبت طور پر نمٹنا پڑتا ہے ، اور ہم نے اب تک ایسا نہیں کیا ہے۔