سیاسی وبا کو قرنطینہ میں ڈال کر باہمی احترام کو فروغ دینا ہوگا : ڈائریکٹر جنرل ،عالمی ادارہ صحت

2020-06-30 12:51:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق انتیس جون کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے کووڈ-۱۹ سے متعلق رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ 30 جون تک موجودہ وبا کو چھ ماہ گزر چکے ہیں ۔اس دوران  دنیا بھر میں ایک کروڑ تصدیق شدہ کیسز اور پانچ لاکھ اموات ہیں ، ہر ایک کو  اس وبا کے پھیلاؤ اور اس کے اسباب پر غور کرنا چاہئے اور لوگوں کی جان بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم ظاہر کرنا چاہیے۔

ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے کہا کہ چھ ماہ قبل ، کسی نے یہ سوچا  بھی نہ تھا کہ نوول کورونا وائرس دنیا بھر میں نظام زندگی کو درہم برہم کردے گا۔ کووڈ-۱۹ کے وبائی مرض کے دوران متضاد رویے دیکھنے کو ملے: ایک طرف ، پوری دنیا میں موافقت ، تخلیقی صلاحیتیں ، یکجہتی اور دوستی  پروان چڑھتی نظر آئی تو  دوسری طرف ، وبا سے متعلق گمراہ کن ، جھوٹی  اور بے بنیاد خبروں پر سیاست چمکائی جاتی رہی ۔

شروع سے ہی عالمی ادارہ صحت نے "وبا کو سیاسی رنگ دینے " سے باز رہنے کی ضرورت پر زور دیا  اوراتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

حال ہی میں امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے نوول کورونا وائرس کو" گونگ فو وائرس" قرار دیا۔ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے صحت کے ہنگامی منصوبے کے ذمہ دار افسر مائیکل ریان نے کہا کہ عالمی چیلنجز کا مقابلہ باہمی احترام پر مبنی ہونا چاہئے۔ عالمی ادارہ صحت  تمام ممالک کے تمام سطح کے تمام لوگوں کو کسی منفی معنی کے بغیر ، مناسب اور قابل احترام زبان استعمال کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔


شیئر

Related stories