​اقوام متحدہ میں امریکہ کے مستقل مندوب کا چین سے متعلق بیان گمراہ کن ہے، ترجمان چینی مندوب

2020-07-01 11:32:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق تیس جون کو اقوام متحدہ میں مقیم چین کے مستقل مشن کے ترجمان کی  جانب سے جاری ایک بیان میں امریکی مستقل مندوب کے چین کے حوالے منفی بیانات  کی سختی سےمخالفت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تیس جون کو امریکی مستقل مندوب نے ایک بیان جاری کیا جس کی زبان تعصب سے آلودہ تھی اور اس بیان میں سفید کو سیاہ کرکے پیش کیا گیا ہے۔ اس بیان میں انسانی حقوق کے میدان میں چین کی جانب سے حاصل کی گئی کامیابیوں کو یکسر فراموش کیا گیا ہے نیز چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی ۔چین  اس  بیان پر سخت عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔

کسی ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال کیسی ہے اس پر سب سے زیادہ بہتر تبصرہ اس ملک کے عوام کر سکتے ہیں۔چینی حکومت نے ہمیشہ سے عوام کو مرکزی حیثیت دی ہے ۔ چین میں ترقی کے سفر  کے دوران  انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے اور انسانی حقوق کا تحفظ کیا گیاہے اور  چینی خصوصیات کی حامل انسانی حقوق کی ترقی کے راستے پر قائم رہا گیا ہے ۔ انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی سطح پر کامیاب کارنامے انجام دئیے گئے ہیں۔ چین کی چھیانوے لاکھ  مربع کلو میٹر سرزمین کی کسی ایک انچ پر بھی کسی جنگ ، کسی نقل مکانی سمیت کوئی اورخوف  موجود نہیں  ہے۔ ایک ارب چالیس کروڑ سے زیادہ چینی عوام پرامن ، آزاد اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ انسانی حقوق کا سب سے بڑا پروجیکٹ اور انسانی حقوق کی بہترین عملی مثال ہے ، اور دنیا میں انسانی حقوق کی ترقی میں چین کا بہت بڑا حصہ ہے۔

اس وقت عالمی برادری مکمل اتفاق سے امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال پر توجہ دے رہی ہے۔ انسانی حقوق کونسل نے حال ہی میں  ایک فوری بحث  کا انعقاد کیا اور متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ، جس میں فرائیڈ کی موت کا سبب بننے والے نسلی امتیاز کی شدید مذمت کی گئی۔ ہم امریکہ سے بین الاقوامی برادری کی انصاف پسند آواز کو غور سے سننے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے حوالے سے خصوصی نظام نے متعدد بار امریکہ کی جانب سے نسلی امتیاز ، نفرت انگیز تقاریر ، یکطرفہ پابندیوں ، اورخواتین اور تارکین وطن کے حقوق کی خلاف ورزی پر تنقید کی ہے۔ ہم امریکی حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ خود پر سنجیدگی سے غور کریں اور اپنے لوگوں کو "پہلے سانس لینے دیں"۔

چین کی جانب سے قومی مفادات کے تحفظ کا عزم غیر متزلزل ہے، غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کا عزم غیر متزلزل ہے اور انسانی حقوق کو فروغ دینے اور ان کا تحفظ کرنے کا عزم بھی غیر متزلزل ہے۔ انسانی حقوق کے معاملے پر سیاست کرنے اور انسانی حقوق کے مسئلے کا استعمال کرتے ہوئے  چین پر حملہ کرنے اور بدنام کرنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔


شیئر

Related stories