پابندیاں ختم ہونے کے بعد وبا دوبارہ پھیل سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت

2020-07-02 11:34:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس نے یکم جولائی کو منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ کووڈ-۱۹ کے وبائی مرض سے نمٹنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ایک جامع ردعمل اختیار کیا جائے ۔  جس میں ہر معاملے کی مکمل کھوج ، قرنطین ، تشخیص ، علاج اور متاثرہ شخص کے رابطے میں رہنے والے افراد سے متعلق معلومات کا حصول، طبی عملے کی تربیت اور انہیں حفاظتی ساز وسامان اور ادویات کی فراہمی وغیر شامل ہیں۔

ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس نے کہا کہ اگر مختلف ممالک نےفوری پابندیاں ختم کرنا شروع کی ، تو خدشہ ہے  کہ کچھ ممالک میں وبا  دو بارہ پھیل سکتی ہے ، لیکن جن ممالک نے ردعمل کے جامع اقدامات اختیار کیے ہیں وہ اس وباء پر قابو پاسکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کو تشویش ہے کہ کچھ ممالک جنہوں نے ابھی تک جامع اقدامات کی بجائے محض چند اقدامات اٹھائے ہیں، انہیں اس وبا پر قابو پانے کے لئے ایک طویل اور مشکل سفر  درپیش  ہوگا۔


شیئر

Related stories