اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے کووڈ-۱۹ کی وبا سے متعلق قرارداد کی منظوری

2020-07-02 11:38:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق یکم جولائی کو  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کووڈ-۱۹ کی وبا سے متعلق قرارداد نمبر  2532 منظور کر لی ہے ۔ قرار داد کے حق میں 15ووٹ آئے ۔ چین نے قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا۔

اطلاع کے مطابق اس قرارداد پر کسی کھلی میٹنگ میں تبادلہ خیال نہیں کیا گیا ہے۔ قرارداد میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کے تجویز کردہ عالمی جنگ بندی اقدامات اور  وبا کے خلاف انسانی ہمدردی کے ردعمل کے منصوبے کی حمایت کی گئی ہے ، اور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر تنازعات  میں شامل تمام فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر رنجشیں ختم کردیں اور 90 روزہ جنگ بندی کا اعلان کریں ۔ تاکہ متاثرہ افرداد تک  انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اس قرارداد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال کے بارے میں قرارداد نمبر74/270 کی تصدیق کی گئی ہے ، وبائی امراض کے خلاف عالمی لڑائی میں اقوام متحدہ کے کلیدی کردار پر زور دیا گیا ہے، "عوام کی مرکزیت" کے اہم تصور کا اعادہ کیا گیا ہے ، اور عالمی برادری سے اتحاد اور اس وبا سے لڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے کہا کہ سلامتی کونسل کے کچھ ممالک نے یکطرفہ پسندی کو فروغ دیا ہے ، جس نے وبا کے خلاف عالمی لڑائی میں رکاوٹیں پیدا کردی ہیں۔ قراردادوں کے التوا سے بھی کچھ اثر پڑے گا ، لیکن سلامتی کونسل کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس سمت میں آئندہ کی ترقی کو منظم کرے۔ اس نازک موقع پر ، چین کثیرالطرفہ پسندی کے ساتھ ، رکن ممالک کی اکثریت کے ساتھ ، منصفانہ اور انصاف کے ساتھ مضبوطی سے قائم ہے۔ سلامتی کونسل پر یہ ذمہ داری  عائد ہوتی ہے کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی پر اس وبا کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں۔ سلامتی کونسل میں اس قرارداد کی منظوری سلامتی کونسل کے رکن ممالک اور اقوام متحدہ کی ایک اہم کامیابی اور کثیرالجہتی کی فتح ہے۔


شیئر

Related stories