وبا کے سامنے عالمی اتحاد اشد ضروری ہے : ڈبلیو ایچ او

2020-07-03 11:20:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام دو تاریخ کو کووڈ -۱۹کے علاج کے لیے تحقیقات میں پیش رفت کے حوالے سے ایک  نیوز بریفنگ  منعقد ہوئی ۔ امریکہ میں رائیڈیشویر  نامی دوا کی تقریباً تمام پیداور کی خریداری کے تناظر میں ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنسدان سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ رائیڈیشویر اور دوسری ادویات نیز ویکسن کی تیاری کے لیے عالمی اتحاد اشد ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال بنی نوع انسان کے لئے ایک امتحان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت رائیڈیشویر  سے متعلق آزمائش جاری ہے اور تاحال کووڈ -۱۹ کے خلاف  اس دوا کی افادیت واضح نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او اس کی تشخیص جاری رکھے گا۔


شیئر

Related stories