مذاکرات کے باوجود یورپ-برطانیہ تعلقات کا مستقبل ابہام کا شکار:مشیل بارنئیر
یورپی یونین کے چیف مذاکراتی نمائندے مشیل بارنیئر نے دو تاریخ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ یورپ اور برطانیہ کے مستقبل کے تعلقات کے حوالے سےچار روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد بھی بدستور سنگین اختلافات موجود ہیں۔
مشیل بارنیئر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے حالیہ موقف کا بغور جائزہ لیا ہے اور مذاکرات میں برطانوی "ریڈ لائن" سے آگاہی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس ریڈ لائن کے تحت یورپی عدالت کا اب برطانیہ پر کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے ، اور برطانیہ پر یورپی یونین کے قانون کا پابند ہونے کی ذمہ داری بھی نہیں ہے ۔ علاوہ ازیں ماہی گیری کا معاہدہ برطانیہ کے "بریگزٹ" سے پہلے کے مقابلے میں بھی کافی مختلف ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی معاشی شراکت داری کے قیام کے لیے یورپ یونین اور برطانیہ کو تین شرائط پر پورا اترنا ہوگا: اول ، ریاستی سبسڈی سمیت منصفانہ مسابقت کے اصول کی ضمانت ہونی چاہئے ۔دوسرا ، یورپی ماہی گیروں کے لئے متوازن ، پائیدار اور طویل مدتی معاہدہ طے کیا جائے گا اور تیسرا ، ایک اعلیٰ سطحی ادارہ جاتی فریم ورک اور تنازعات کے حل کا موثر طریقہ کار قائم کرنا ہوگا۔