امریکہ میں تصدیق شدہ کیسوں میں اضافے کا ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، امریکی محکمہ صحت کے عہدیدار

2020-07-03 11:32:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق دو جولائی کو امریکی محکمہ صحت اور انسانی خدمات کے اسسٹنٹ سیکرٹری بریٹ گرول نے کہا کہ حال ہی میں امریکہ میں تصدیق شدہ کیسوں میں اضافے کا سبب ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ نہیں  ہے، بلکہ  یہ نوول کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ "ہمارا ماننا ہے کہ تصدیق شدہ نئے کیسوں کی تعداد واقعی بڑھ رہی ہے ، کیوںکہ ٹیسٹنگ کے نتائج میں پازیٹو کیسز کے تناسب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔" امریکہ میں فی الحال وبا کا گراف مسلسل اوپر کی جانب جا رہا ہے، اور گزرتے وقت کے ساتھ اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔"

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ نوول کورونا وائرس کا ٹیسٹ ایک "دوہری تیز دھار والی تلوار" ہے۔ جتنے زیادہ ٹیسٹ ہوں گے ، تصدیق شدہ کیسز بھی اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے ٹیسٹوں کی رفتار کو سست کرنے کا مطالبہ بھی کیاتھا۔ ٹرمپ اس دلیل کو عوام کی اکثریت نے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


شیئر

Related stories