امریکہ وبا کے خلاف غلط ردعمل کی وجہ سے خطرے کا شکار ہواہے : امریکی دانشور
امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے ڈائریکٹر ، ممتاز ماہر برائے امراض متعدی انتھونی فاؤچی نے حال ہی میں سینٹ میں سماعت کے موقع پر امریکہ میں وبا کی روک تھام و کنٹرول پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ " غلط سمت " کی طرف آگے بڑھ رہا ہے ۔ اس وقت یہ واضح ہوچکا ہے کہ "صورتحال پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔"
فاؤچی نے کہا کہ امریکہ میں اب روزانہ 40،000 سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز رونما ہورہے ہیں۔ اگر موجودہ رجحان کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے ، تو مستقبل میں ہر روز نئے تشخیص شدہ کیسز کی تعداد 100،000 تک پہنچ جائے گی۔جس میں "حیرانی کی کوئی بات نہیں ہوگی۔" فاؤچی نے سینٹ کی صحت ، تعلیم ، لیبر ، اور پنشن کمیٹیوں کو بتایاکہ "میرے خیال میں امریکی عوام کو اپنے خدشات کے بارے میں بتانا بہت ضروری ہے کیونکہ صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔"
امریکہ میں کووڈ -۱۹کی وبا ئی صورتحال بدستور خراب ہوتی جارہی ہے۔ یکم جولائی کو پہلی بار ایک روز میں وبا سے متاثر افراد کی تعداد 50،000 سے تجاوز کرگئی ہے ۔