کووڈ-19 کے مقابلے کے لئے سائنسدانوں کو عالمی تعاون کا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا،عالمی ادارہ صحت

2020-07-03 11:38:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنسدان سومیا سوامی ناتھن نے  دو جولائی کو ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ حال ہی  میں اختتام پزیر ہونے والے دوسرے ریسرچ اینڈ انوویشن فورم میں کلینیکل ٹرائلز میں داخل ہونے والی 15 نوول کورونا وائرس ویکسین کی تحقیقاتی ٹیم نے ان کے تجرباتی ڈیزائن کو عام کر دیا ہے۔

دوسرا ریسرچ اینڈ انوویشن فورم یکم جولائی سے دو جولائی تک منعقد ہوا ۔ جس میں 93 ممالک اور علاقوں کے تقریباً 1،300 ماہرین نے شرکت کی۔ سوامی ناتھن نے کہا کہ تمام سائنسدانوں نے تعاون کرنےپر بھرپور رضامندی ظاہر کی ہے  اور تحقیق کی تازہ صورت حال ، علاج کے طریقوں ، اور ویکسین کی تیاری پر وسیع تبادلہ خیال کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے شعبہ تحقیق کی سربراہ اینا ریسٹریپو نے کہا کہ پوری دنیا میں نوول کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لئے 150 سے زائد  تحقیقات جاری ہیں ، اور زیادہ سے زیادہ ویکسین کلینیکل ٹرائلز میں داخل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ تاحال ویکسین کو استعمال میں لانے کے حوالے سے کوئی ٹائم ٹیبل دینا ممکن نہیں ہے ، "لیکن یہ زیادہ اہم  ہے کہ ہم نے اس حوالے سے بہت زیادہ اتفاق رائے حاصل کرلیا ہے اور ہم نے بہت سے امور پر  اہم تعاون کیا ہے۔ ہم ان ویکسین کی تیاری کو تیز کررہے ہیں اور ان کی افادیت کو بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ "


شیئر

Related stories