یورپی کمیشن نے کووڈ۔19 کے علاج کے لیے ریمڈیسوائر کے استعمال کی منظوری دے دی
2020-07-04 16:37:49
یورپی کمیشن نے تین تاریخ کو نوول کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے اینٹی وائرل دوا ریمڈیسوائر کے استعمال کی منظوری دے دی۔یورپی یونین میں کسی بھی نئی دوا کے استعمال کے لیے یورپی کمیشن سے منظوری کا دورانیہ اوسطاً سرسٹھ روز ہوتا ہے لیکن ریمڈیسوائر کی منظوری صرف ایک ہفتے کے بعد دے دی گئی ہے۔
یورپی کمیشن کی ہیلتھ کمشنر سٹیلا کریاکیڈیس نے پہلی دوا کی منظوری کو کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ یورپی یونین علاج کے دستیاب نئے طریقوں سے متعلق پختہ عزم اور فوری ردعمل کی صلاحیت رکھتی ہے۔