ڈبلیو ایچ او رواں برس کے اواخر تک کووڈ۔19 ویکسین کی تیاری سے متعلق پر امید

2020-07-04 16:41:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تین تاریخ کو جنیوا میں میڈیا بریفنگ کے دوران اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے خلاف ویکسین رواں برس کے اواخر تک تیار کر لی جائے گی تاہم عالمی ادارے کی جانب سے کسی حتمی وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

 عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس  نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اس حوالے سے تمام متعلقہ صنعتوں سے قریبی رابطے میں ہے تاکہ مستقبل میں ویکسین کی شفاف سپلائی اور تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔ ٹیڈروس نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی سربراہی میں آزمائشی مرحلے میں فی الحال انتالیس ممالک اور خطوں سے ساڑھے پانچ ہزار مریضوں کو شامل کیا گیا ہے اور ابتدائی نتائج آئندہ دو ہفتوں میں سامنے آئیں گے۔

ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی پروگرام کے سربراہ مائیکل ریان کے مطابق ویکسین کی تیاری کے بعد عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا اصل مسئلہ ہو گا۔


شیئر

Related stories