ڈبلیو ایچ او کا وبا کی روک تھام و کنٹرول کے لیے لازمی اقدامات پر زور

2020-07-04 18:14:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ڈبلیو ایچ او نے تین تاریخ کو  وبا سے سنگین متاثرہ ممالک پر زور دیا کہ وہ وبا کی روک تھام وکنٹرول پر مزید توجہ دیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی پروگرام کے سربراہ مائیکل ریان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ عوام کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔حقائق پر مبنی اعداد و شمار  صورتحال بالکل واضح کرتے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق  امریکہ دنیا میں وبا سے سنگین طور پر متاثر ہونے والا ملک ہے۔ریان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ مریضوں اور ہلاکتوں میں تیزی سے اضافے کے باجود اکثر ممالک ان اعداد و شمار کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اگروبا کے انسدادی اقدامات میں کمی کے تحت اقتصادی بحالی کو جاری رکھا گیا  تو صورتحال مزید خراب ہو گی۔اگر صحت کا نظام کسی کمزوری کا شکار ہوا ، تو مزید ہلاکتیں ہوں گی۔ ریان نے کہا کہ پابندیوں میں نرمی سے متعلق کچھ ممالک کو اپنی ترجیحات میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔


شیئر

Related stories