امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر پورٹ لینڈ شہر میں فساد ات

2020-07-05 16:21:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

4 جولائی کو  امریکہ کا یوم آزادی منایا گیا ۔اس موقع پر  امریکی ریاست اوریگون کے پورٹ لینڈ شہر میں رواں ہفتے تیسری مرتبہ فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ صبح چار بجے مظاہرین نے شہر میں ہیٹ فیلڈ کے فیڈرل کورٹ پر آتش بازی کی ،  پتھر او کیا اور قریب ہی  رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔
پورٹ لینڈ کے میئر ٹیڈ وہیلر نے تین جولائی کو عوام  سے اپیل کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ شہری ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے فسادات ترک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمگیر وبا کے تیزی سے پھیلاو  ، پولیس کے غیر مناسب طرزعمل پر احتساب اور نسلی عدم مساوات کے حوالے سے لوگوں  کی ناراضگی اور افسردگی  فطری ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ مقامی حکومت نے نسل پرستی کے خاتمے کےلیے متعلقہ اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔  


شیئر

Related stories