دنیا بھر میں کووڈ۔19 کے نئے مصدقہ مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ
2020-07-05 16:25:25
چار جولائی کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد میں 212326 کا اضافہ ہوا، جبکہ اموات کی تعداد میں 5134 کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مصدقہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ایک نئی بلند سطح تک پہنچ چکا ہے۔
امریکی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق ، 4 جولائی تک امریکہ میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مصدقہ کیسوں کی کل تعداد 2830856 ہو چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 129641 تک پہنچ چکی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، 4 جولائی تک دنیا بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 10922324 اور 523011 اموات ہو چکی ہیں۔