امریکہ انسداد وبا کی غلط سمت میں گامزن ،امریکی ماہرین متعدی امراض
2020-07-05 16:27:48
امریکی نشریاتی ادارے کولمبیا براڈکاسٹنگ سسٹم کی چار تاریخ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کووڈ-۱۹ کی سنگینی کے تناظر میں ملک میں ماہرین متعدی امراض نے تشویش ظاہر کی ہے کہ امریکہ میں انسداد وبا کی سرگرمیاں تیزی سے غلط سمت میں جا رہی ہیں۔
امریکی ماہرین کے خیال میں ملک میں وبا کی سنگینی کا اہم سبب کچھ ریاستوں میں جلد بازی میں لاک ڈاون میں نرمی اور عوام کی جانب سے اہم ہدایات پر عمل پیرا نہ ہونا ہے ۔ماہرین نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ تعطیلات کے دوران لوگ ساحل اور تفریحی مقامات کا رخ کریں گے جس سے نئے کیسز میں مزید اضافہ ہوگا۔
کچھ طبی جائزوں کے مطابق امریکہ میں کووڈ-۱۹ کی شدت کا اندازہ بہت کم لگایا گیا ہے ۔اصل متاثرہ افراد کی تعداد موجودہ رپورٹ کا دس سے چوبیس گنا زائد ہو سکتی ہے۔