امریکہ میں نیوکلک ایسڈ ٹیسٹنگ کا بحران ، امریکی میڈیا کی نظر میں
معروف امریکی ویب سائٹ" پولیٹیکو " نے پانچ تاریخ کو خبر دی کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں معمولات زندگی کی بحالی کے ساتھ ساتھ ملک کو نیوکلک ایسڈ ٹیسٹنگ کا نیا بحران درپیش ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-۱۹ کے مصدقہ مریضوں سے قریبی رابطے میں رہنے والے افراد کی کھوج میں امریکہ اب بھی بہت پیچھے ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے یہ بڑی ذمہ داری مقامی محکمہ صحت کے سپرد کر دی ہے جس کے پاس محدود افرادی اور مالیاتی وسائل کے باعث تیزی سے بڑھتے ہوئے بوجھ سے نمٹنا مشکل ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ایسے علاقے جہاں آبادی 20 ملین سے بھی زائد ہے وہاں کووڈ-۱۹ کے ٹیسٹنگ مقامات سرے سے موجود ہی نہیں ہیں۔ ایسے علاقوں میں مختلف رنگ و نسل کے لوگوں کی اکثریت بھی ہے۔ امریکی ماہر نے نشاندہی کی کہ ملک میں ایک قومی سطح کی پالیسی کی ضرورت ہے۔ اس پالیسی میں وفاقی حکومت کے ذریعے اہم طبی وسائل کی فراہمی کی ضمانت دی جائے۔ لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے ابھی تک ایسے اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔
ڈیمو کریٹک سینیٹر پیٹی مرے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے انسداد وبا کے لیے کوئی قومی پالیسی مرتب نہیں کی ہے جس سے سنگین نتائج ہمارے سامنے آئے ہیں۔