امریکہ باضابطہ طور پر ڈبلیو ایچ او سے دستبردار ہوجائے گا

2020-07-08 12:23:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 متعدد امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ، امریکہ باضابطہ طور پر ڈبلیو ایچ او سے دستبردار ہوجائے گا۔ سات جولائی کو  امریکی کانگریس کی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن ، رابرٹ مینینڈیز نے  اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ ایک سرکاری عہدے دار نے  اسی دن سوشل میڈیا پر پوسٹ کی کہ  کانگریس کو ایک نوٹس موصول ہوا کہ امریکی صدر  کی ہدایت پر  عالمی وبا کے دوران امریکہ باضابطہ طور پر  ڈبلیو ایچ او سے دستبردار ہورہا ہے۔

سی این این کے مطابق ، ایک اور امریکی سرکاری عہدے دار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی عالمی ادارہ صحت سے دستبرداری چھ جولائی ۲۰۲۱کو عمل میں آئے گی ،اس حوالے سے  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مطلع کیا گیا ہے کہ امریکہ انخلا کے  ایک سال پر مشتمل باضابطہ عمل  کا آغاز کرنے والا ہے ۔

دستبرداری کے اس باضابطہ نوٹس نے کئی ماہ سے جاری اس ڈرامے  کا خاتمہ کردیا کہ جس میں  ٹرمپ انتظامیہ ڈبلیو ایچ او سے دستبرداری کی دھمکی دیتی رہی  تھی۔  صحت عامہ کے ماہرین اور ڈیموکریٹس نے متنبہ کیا ہے کہ امریکی حکومت کا یہ اقدام غیر دانش مندانہ ہے۔  یہ ناصرف عالمی طور پر وبا کی روک تھام کی مشترکہ کوششوں کو کمزور کرے گا ، بلکہ امریکہ کے اپنے وبائی ردعمل کے لئے بھی مفید  نہیں ہے۔

 


شیئر

Related stories