امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے 30 لاکھ سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز
2020-07-09 11:12:56
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق 8 جولائی تک، امریکہ میں کووڈ-۱۹کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ اب تک امریکہ میں کووڈ-۱۹ سے 131،594 اموات ہوچکی ہیں۔
امریکہ میں وبا کی سنگین صورتحال کے سبب ، کچھ ریاستوں میں معاشی بحالی کے عمل کو عارضی طور پر معطل کیا گیا اور لاک ڈاون دوبارہ سے نافذ کرتے ہوئے ریستورانوں کے اندر بیٹھ کر کھانا اور ساحل سمندر پر جانا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اپریل میں، امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے 10 لاکھ سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز تھے اور گیارہ جون تک یہ تعداد 2 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں وبا کے پھیلاو کی رفتار کافی تیز ہے۔