عالمی قائدین کا انسداد وبا میں تعاون پر زور

2020-07-09 16:24:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی جانب سے آٹھ سے نو تاریخ تک ایک آن لائن سمٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی قائدین نے وبا سے نمٹنے کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی بھی ملک وبا  سے تنہا نہیں نمٹ سکتا ہے بلکہ  مشترکہ کوششوں سے ہی اس بحران سے بہتر طور پر نمٹا جا سکے گا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹا لینا جیارجیوا نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پائیدار ترقیاتی طریقے اپنائے جائیں جب کہ عالمی تجارتی تنظیم کے سربراہ رابرٹو ایزی ویدو نے  تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے اور کھلے پن کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ 


شیئر

Related stories