عالمی وبا پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی خود مختار ٹیم
2020-07-10 12:24:06
نو جولائی کو عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر نوول کورونا وائرس کی وبا کے خلاف ردِ عمل اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک آزاد اور خود مختار ٹیم کے قیام کا اعلان کیا۔توقع ہے کہ یہ ٹیم اپنی ابتدائی تشخیصی رپورٹ نومبر میں جاری کرے گی۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے ڈبلیو ایچ او کے ممبر ممالک کو دی گئی بریفنگ میں کہا کہ "کوویڈ -۱۹ وبائی امراض سے بچاو اور کنٹرول کی خود مختار ٹیم "کی قیادت مشترکہ طور پر نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم ہیلن کلارک اور لائبیریا کے سابق صدر ایلن جانسن سرلیف کریں گے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ نومبر میں ڈبلیو ایچ او کانفرنس کے دوبارہ شروع ہونے پر ٹیم ابتدائی تشخیصی رپورٹ پیش کرے گی ، اور اگلے سال مئی میں ہونے والی ڈبلیو ایچ او کانفرنس میں اس بارے میں ایک اہم مکمل رپورٹ پیش کرے گی۔