کیلیفورنیا ریاست کا غیرملکی طلباء پر پابندی کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
2020-07-10 17:27:37
کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل زاویر بیسیرا نے نو تاریخ کو بتایا کہ کیلیفورنیا امریکہ کی وہ پہلی ریاست ہے جس نے بیرونی طلباء پر پابندی کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔اسی روز کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے چھ تاریخ کو غیر ملکی طلباء پر پابندی سے متعلق ایک پالیسی کا اعلان کیا جس کے مطابق بیرونی ممالک کے ایسے طلباء جو خزاں سمسٹر میں صرف آن لائن کلاسز کے ذریعے شامل ہوں گے ، انہیں ویزا نہیں جاری کیا جائے گا اور انہیں واپس اپنے ممالک بھیج دیا جائے گا۔ زاویر بیسیرا کے خیال میں اس پالیسی سے کیلیفورنیا پر زیادہ منفی اثرات مرتب ہوں گے،کیونکہ دوسری ریاستوں کی نسبت یہاں غیرملکی طلباء کی تعداد زیادہ ہے ۔