امریکی صدر ٹرمپ کا تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی پر زور ، سی ڈی سی کا اپنی وضع کردہ رہنماء ہدایات پر عمل درآمد پر اصرار
نو تاریخ کو امریکی مرکز برائے انسداد امراض سی ڈی سی کے سربراہ ریڈفیلڈ نے کہا کہ سی ڈی سی تعلیمی سرگرمیوں سے بحالی سے متعلق اپنی رہنماء ہدایات میں ترمیم نہیں کرے گا۔سی ڈی سی کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق رہنماء ہدایات میں احتیاطی تدابیر کے تحت اسکولوں کا دوبارہ کھولنا ، کلاسز میں "سوشل ڈسٹنس" کو معقول طور پر برقرار رکھنا ،کیمپس میں ہواداری اور ڈس انفیکشن کے لیے بنیادی سہولیات اور کینٹین میں کھانے کی فراہمی سے گریز وغیرہ شامل ہیں۔ٹرمپ نے ان رہنماء ہدایات کو سخت گیر اور زیادہ اخراجات کا حامل قرار دیتے ہوئے ان میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے۔ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر مڈل اور پرائمری اسکول رواں سال خزاں میں دوبارہ نہ کھولے گئے ، تو وہ اسکولوں کی تمام فنڈنگ معطل کر دیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ملک میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز میں تیزی سے اضافے کے باوجود صدر ٹرمپ کو تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے صحت کو درپیش خطرے کی کوئی پرواہ نہیں ہے بلکہ ان کی توجہ تعلیم کی بجائے صرف انتخابات پر مرکوز ہے۔