امریکہ میں کووڈ- ۱۹ کے تشخیص شدہ کیسز کی تعداد تقریباً اکتیس لاکھ ستر ہزار جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ تینتیس ہزار تک پہنچ گئی

2020-07-11 16:16:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی مشر قی وقت کے مطابق دس جولائی کے سہ پہر چھ بجے تک پورے امریکہ میں کووڈ- ۱۹ نمونیا کے تشخیص شدہ کیسز کی تعداد اکتیس لاکھ انہتر ہزار چھ سو گیارہ اور اموات کی تعداد ایک لاکھ تینتیس ہزار آٹھ سو پچاسی تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھٹوں میں تشخیص شدہ کیسز کی تعداد میں اسی ہزار چھ سو پچانوے کا اضافہ ہوا اور موات کی تعداد میں سات سو ننانوے کا اضافہ ہوا۔
امریکہ کی الرجی اور متعدی امراض کے قومی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرانتھونی فا وچی نے دس تاریخ کو "فنانشل ٹائمز" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ صدر ننانوے فیصد کیسز کے بے ضرر ہونے کا نمبر کہاں سے لایا ہے ۔میرے خیال میں شاید کسی نے صدر کو بتایا کہ مجموعی اموات کی شرح تقریباً ایک فیصد ہے اسی لئے انہوں نے سوچا کہ ننانوے فیصد کے کیسز کوئی مسلہ ہی نہیں ہے۔ لیکن ظاہر ہے کہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ اگر چہ وہ ننانوے فیصد کیسز ہلاک نہیں ہوں گے اور ان کو ہسپتال جانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی تاہم وہ شدید پیمار ہوسکتے ہیں۔

شیئر

Related stories