امریکہ کے مختلف عالمی اداروں سے علیحدگی سے بین الاقوامی تعاون کے قواعد و ضوابط کو نقصان پہنچا رہا ہے : روس

2020-07-11 16:25:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف نے دس تاریخ کو ایک ویڈیو لنک اجلاس میں کہا کہ امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں اور اقدامات نے یونیسکو ، عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سمیت بین الاقوامی تعاون کے تمام قانونی میکانزم کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک اپنی تنگ نظری اور ذاتی مفادات کی بنیاد پر نوول کورونا وائرس کی وبا کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ناپسندیدہ حکومتوں کے خاتمے کے لیے کوشش کر رہے ہیں ۔روس یقین رکھتا ہے کہ صرف مختلف فریقوں کی تشویش اور مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی مختلف بحرانوں اور مسائل سے نمٹا جاسکتاہے۔

شیئر

Related stories