امریکی صدر ٹرمپ نے عوامی مقامات پر پہلی مرتبہ ماسک لگایا ہے
مقامی وقت کے مطابق گیارہ تاریخ کی سہ پہر کو امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ نے ماسک لگا کر ریاست میری لینڈ میں ایک فوجی طبی انسٹیٹیوٹ میں زخمی فوجیوں کی عیادت اور فرنٹ لائن میڈیکل عملے کی حوصلہ افزائی کیلئے دورہ کیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق وبا کے پھیلاؤ کے بعد یہ پہلی دفعہ ہے کہ ٹرمپ نے کوئی عوامی مقامات پر ماسک لگایا ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں بیس سے زائد ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی کی حکومت نے شہریوں کو عوامی مقامات پر ماسک پہنے کا حکم جاری کیا ہے لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر اصرار کرتے رہے جس پر صحت عامہ کے ماہرین نے بہت تنقید کی۔ اور امریکی سیاست دانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی بار بار ٹرمپ سے ماسک پہن کر عوام کے سامنے جانے کا مطالبہ کیا تاکہ عوام کو اچھی مثال اور رہنمائی ملے۔
اس کے علاوہ حال ہی میں امریکہ میں کئی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ وبا کا پھیلاو بڑھ رہا ہے ۔ اس وجہ سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے ۔ امریکہ کے انسداد امراض اور روک تھام کےمرکز کی تجویز ہے کہ گرمی کی شدت کے باوجود بھی عوام کو ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا چاہیئے۔