جاپان میں امریکی فوجی اڈے میں اکسٹھ کووڈ-۱۹ کیسز کی تشخیص
2020-07-12 17:07:36
جاپان کے اوکیناوا نے گیارہ تاریخ کو اعلان کیا کہ اوکیناوا میں تعینات امریکی فوج کے مطابق جولائی کی سات تاریخ سے گیارہ تاریخ تک اوکیناوا امریکی فوج اڈے میں کووڈ-۱۹ کے اکسٹھ کیسز کی تشخیص ہوئی ہے ۔ اوکیناوا کے گورنر تماکی دینی نے اسی دن ایک پریس کانفرنس میں متعلقہ صورتحال سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس خبر پر "حیرانی" اور "انتہائی افسوس" ہواہے ،اور وہ اوکیناوا میں تعینات امریکی فوج کی انسداد وبا کی پالیسی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ان امریکی فوجیوں نے چار جولائی کو امریکہ کے یوم آزادی منانے کے لئے باہر جاکر پارٹی میں شرکت کی تھی۔
اوکیناوا نے امریکی فوج سے تشخیص شدہ کیسز اور ان کےقریبی رابطے میں آنے والے افراد سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔