ماہرین کا انسداد وبا میں عالمی ادارہ صحت کے قائدانہ کردار کی اہمیت پر زور
2020-07-13 10:01:14
عالمی امور کے حوالے سے برطانوی تجزیہ نگار آفتاب صدیقی نے بارہ جولائی کو کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ڈبلیو ایچ او سے دستبرداری کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ سے امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،واشنگٹن کو وبا سے نمٹنے میں اپنے ناقص ردعمل کے بارے میں حقیقتاً سوچنا چاہیئے۔آفتاب صدیقی کے خیال میں امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او سے دستبرداری کا فیصلہ اپنی ذمہ داری سے بھاگنے کا غیراخلاقی فعل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ-۱۹ جیسے عالمگیر خطرے سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مضبوطی مرکزی اہمیت کی حامل ہے۔کوئی بھی ملک تنہا اس چیلنج سے نہیں نمٹ سکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا صحت عامہ کے عالمی امور میں اہم رہنماء کردار ہے۔اس لیے ڈبلیو ایچ او کے اختیار کو برقرار رکھنا انسداد وبا میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔