جرمن وزراء کا واشنگٹن میں منعقد ہونے والے G7 وزارتی اجلاس میں شرکت سے انکار
جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی کے وفاقی وزیر خزانہ اولاف شولز اور وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے واشنگٹن میں منعقد ہونے والے G7 وزارتی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت انتیس جولائی سے شروع ہونے والے G7 وزارتی اجلاس میں جرمن وزراء کی شرکت کے حوالے سے پر امید تھی مگر برلن نے اس تجویز کو فوری طور پر مسترد کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق دیگر G7 ممالک کی جانب سے بھی وزارتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اشارے ملے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اس سمٹ کے انعقاد سے عمومی طور پر یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ امریکہ میں وبائی صورتحال "معمول" پر ہے۔ چونکہ امریکی حکومت کی جانب سے متبادل کے طور پر ویڈیو کانفرنس پر بھی غور نہیں کیا گیا ہے لہذا یورپ کے خیال میں واشنگٹن بات چیت کی بجائے درحقیقت "دکھاوے" میں زیادہ دلچسپی لے رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سےقبل امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جون کے آخر میں واشنگٹن میں اجلاس کے انعقاد سے متعلق G7 ممالک کے رہنماؤں کو دعوت دی گئی تھی تاہم جرمن چانسلر مرکیل نے شرکت سے انکار کر دیا تھا۔