ٹرمپ انتظامیہ کا عجلت میں اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ غیر مناسب ہے ، امریکی ماہر
2020-07-13 11:14:58
امریکی جونز ہاپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں سنٹر فار ہیلتھ سیفٹی کے ڈائریکٹر ٹام انگلس نے بارہ تاریخ کو ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وبا کی سنگین صورتحال کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے موسم خزاں میں اسکول دوبارہ کھولنے پر اصرار "غیر دانشمندی" ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ اور وزیر تعلیم بیچ ڈیووس کے اس دھمکی آمیز رویے کو قبول نہیں کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ موسم خزاں میں دوبارہ نہ کھولے جانے والے اسکول مالی اعانت سے محروم کر دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ نامناسب طرزعمل ہے۔ اسکولوں کی بحالی میں متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ اس وقت درست قدم اسکولوں کی مالی اعانت اور مدد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں صحت عامہ کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دینا ہے۔