دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مصدقہ کیسوں کی تعداد میں 230370 کا اضافہ، عالمی ادارہ صحت

2020-07-13 11:16:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بارہ تاریخ کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مصدقہ کیسوں کی تعداد میں 230370 کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ اموات کی تعداد میں بھی 5285 کا اضافہ ہوا ہے۔

امریکی جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق بارہ جولائی تک امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسوں کی مجموعی تعداد بتیس لاکھ اٹھاسی ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات کی کل تعداد 135118 ہو چکی ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق، جنوبی کوریا میں اب تک کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسوں کی کل تعداد 13417تک جاپہنچی ہے۔ جنوبی کوریا کے مختلف علاقوں میں کلسٹرنگ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔


شیئر

Related stories