کووڈ-۱۹ کی دوائیں اور ویکسین "زیادہ بولی" لگا نے والوں کی بجائے ضرورت مندوں کو فراہم کی جانی چاہیے : بل گیٹس
مائیکرو سافٹ کے بانی اور مخیر بل گیٹس نے حال ہی میں اپیل کی ہے کہ کووڈ-۱۹ کی متعلقہ دوائیں اور ویکسین "زیادہ بولی" لگانے والوں کی بجائے ضرورت مندوں کو فراہم کی جانی چاہئے۔
مقامی وقت کے مطابق گیارہ جولائی کو بل گیٹس نے بین الاقوامی ایڈز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک آن لائن اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران بل گیٹس نے بتایا کہ اگر ہم کووڈ-۱۹ کی دوائیں اور ویکسین ضرورت مندوں کو نظر انداز کرکے زیادہ بولی لگانے والوں کو فراہم کرتے ہیں تو وبا زیادہ لمبے عرصے کیلئے جاری رہے گی اور زیادہ غیر منصفانہ اور مہلک ہوجائے گی۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ مختلف رہنما صرف منڈی نہیں بلکہ منصفانہ اصول کی بنیاد پر دواوں اور ویکسین کی تقسیم کا مشکل فیصلہ کریں ۔
اس وقت سینکڑوں ویکسین کی تیاری پر کام جاری ہے تاہم لوگوں کو پریشانی ہے کہ امیر ممالک ان ویکسین اور دواوں کی خریداری کریں گے اور پسماندہ اور ترقی پزیر ممالک محروم رہیں گے ۔
چونکہ کووڈ -۱۹ کی دوائیں زندگی بچانے اور معیشت بحال کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، اسلئے یورپی کمیشن اور عالمی ادارہ صحت نے کووڈ۔۱۹کی دواوں اور ویکسین سے متعلق برے مقابلے سے خبردار کیاہے۔لیکن امریکی حکومت کے متعددافسر وں نے کہا ہے کہ وہ "پہلے امریکہ" کےاصول کی پاسداری کریں گے۔