عالمی ادارہ صحت کا وبا کی روک تھام و کنٹرول کے لیے موئثر اقدامات پر زور

2020-07-14 11:56:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیرہ تاریخ کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے ایک پریس کانفرنس میں خبردار کیا کہ اگر مختلف ممالک کی جانب سے وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے سخت اقدامات کی پابندی نہ کی گئی تو دنیا بھر میں وبائی صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وبا کا مرکز بدستور امریکی خطہ ہے ، امریکہ میں مصدقہ کیسوں کی کل تعداد عالمی سطح پر مجموعی تعداد کے نصف سے زائد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پر ماضی کے معمولات پر واپس لوٹنا ممکن نہیں ہے۔ٹیڈروس نے انسداد وبا کے لیے تین اہم نکات کو کلیدی قرار دیا۔ جن میں شرح اموات میں کمی اور وائرس کے پھیلاو کا سدباب ، سماجی اعتبار سے ذاتی حفاظتی اقدامات کا فروغ اور حکومتی سطح پر جامع اقدامات کی ضرورت و اہمیت شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کی تکنیکی ڈائریکٹرنے میڈیا کو بتایا کہ کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مریضوں میں صحت یابی کے بعد کسی حد تک قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے لیکن ابتدائی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ایسے مریضوں میں قوت مدافعت چند ماہ میں رفتہ رفتہ کمزور ہو جاتی ہے۔


شیئر

Related stories