عالمی اقتصادی بحالی کے لیے بین الاقوامی برادری کو مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہئیے، آئی ایم ایف

2020-07-17 12:05:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی صدر کرسٹالینا جورجیوا نے سولہ تاریخ کو ایک مضمون میں کہا کہ عالمی برادری کو وبا ئی بحران کے قلیل مدتی اثرات اور عالمی معشیت کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ وبا ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ جی ٹونٹی فورم سمیت عالمی برادری کو دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہئے جیسے طبی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانا ، عالمی تجارتی نظام میں مزید بگاڑ سے اجتناب ، ترقی پذیر ممالک کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مالیاتی حمایت کی فراہمی اور عالمی مالیاتی تحفظ کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانا شامل ہیں۔

اسی روز آئی ایم ایف کی جاری مانیٹرنگ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی معاشی سرگرمیاں انتہائی نچلی سطح پر بحال ہو رہی ہیں ، لیکن آئندہ کی غیر یقینی صورتحال بدستور سنگین ہے۔تخمینہ ہے کہ رواں برس عالمی سطح پر پیداوار میں چار اعشاریہ نو فیصد کمی واقع ہوگی جبکہ آئندہ برس معتدل بحالی متوقع ہے ،لیکن دیوالیہ پن اور مسلسل بے روزگاری کی وجہ سے ممکنہ نقصانات معیشت پر دباؤ بڑھائیں گےجس سے غربت اور عدم مساوات مزید بڑھ سکتی ہے۔


شیئر

Related stories