جی ٹونٹی گروپ کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ادائیگیاں عارضی طور پرموخر کرنے کی تجویز پر غور

2020-07-19 19:38:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جی ٹونٹی گروپ کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہان کی کانفرنس مقامی وقت کے مطابق اٹھارہ جولائی کی سہ پہر کو اختتام پذیرہوئی۔ جی ٹونٹی گروپ کے موجودہ صدر ملک سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمد الجدان اور کرنسی اتھارٹی کے سربراہ احمد خلیفی نے اس کانفرنس کی صدارت کی۔جی ٹونٹی گروپ کے رکن ممالک ، کچھ خصوصی طور پر مدعو ممالک ، عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سمیت بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جی ٹونٹی گروپ ترقی پذیر ممالک کے قرض کی ادائیگیوں کو عارضی طور پر موخر کرنے پر غور کرر ہاہے۔

یاد رہے کہ پندرہ اپریل کو منعقدہ جی ٹونٹی گروپ کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہان کی کانفرنس میں اتفاق کیا گیاتھا کہ دنیا کے نہایت غریب ممالک یکم مئی دو ہزار بیس سے سال کے آخر تک اپنے قرضوں کی ادائیگیوں کوموخر کر سکتے ہیں۔


شیئر

Related stories